QR CodeQR Code

بھارت کو کشمیر پر جابرانہ قبضہ چھوڑنا ہو گا، مشال ملک

2 Apr 2019 09:25

اپنے ایک بیان میں کشمیری حریت پسند رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج حق خودارادیت کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ اور سماجی کارکن مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید چار نوجوانوں کو حصار میں لے کر شہید کر دیا ہے، وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مشال ملک نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ بھارتی فوج حق خودارادیت کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ بھارت کو کشمیر پر جابرانہ قبضہ چھوڑنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 786402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786402/بھارت-کو-کشمیر-پر-جابرانہ-قبضہ-چھوڑنا-ہو-گا-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org