QR CodeQR Code

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، گورنر پنجاب

2 Apr 2019 10:32

چودھری محمد سرور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ قوم شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی مذمت۔ گورنر پنجاب نے عالمی برادری سے بھارتی فائرنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی ہے، دنیا کو بھارتی دہشت گردی  کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 786415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786415/عالمی-برادری-بھارتی-دہشت-گردی-کا-نوٹس-لے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org