0
Tuesday 2 Apr 2019 10:32

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، گورنر پنجاب

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی مذمت۔ گورنر پنجاب نے عالمی برادری سے بھارتی فائرنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی ہے، دنیا کو بھارتی دہشت گردی  کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 786415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش