QR CodeQR Code

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قراقرم انسٹیٹیوٹ آف ایکوٹورزم کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

4 Apr 2019 23:16

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ پروپوزل کی روشنی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قراقرم انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف ایکوٹورزم اینڈ ماوئنٹینرنگ کے قیام کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بجھوا دی گئی، وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے پیش کردہ پروپوزل کی روشنی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت اور مہم جوئی کے حوالے سے مجوزہ انسٹیٹیوٹ کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قائم ہو گا، اس منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئیگی، جبکہ سمری میں ابتدائی طور پر پانچ کروڑ روپے کی منظوری دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ کے آئی یو ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور ٹورزم انڈسٹری کو وسعت دینے کیلئے یہ انسٹیٹیوٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 786935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786935/کے-آئی-یو-ہنزہ-کیمپس-میں-قراقرم-انسٹیٹیوٹ-آف-ایکوٹورزم-قیام-کی-سمری-وزیر-اعظم-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org