QR CodeQR Code

کویتی عوام کیجانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امدادی سامان کی ترسیل

5 Apr 2019 23:33

کویتی عوام کی طرف سے ایرانی سیلاب زدگان کو بھیجے گئے امدادی سامان کی یہ کھیپ ادویات، غذائی سامان، واٹر پمپس اور گمشدہ افراد کو ڈھونڈنے کے آلات پر مشتمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کویتی عوام نے ایران میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے ایرانی بھائیوں کے لئے مختلف قسم کے امدادی سامان پر مشتمل ایک ہوائی جہاز روانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امدادی سامان کی یہ کھیپ ادویات، غذائی سامان اور گمشدہ افراد کو ڈھونڈنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ جمع شدہ سیلابی پانی کو کھینچ کر نکالنے کے لئے بڑے بڑے واٹر پمپس بھی اس امدادی سامان میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 787078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787078/کویتی-عوام-کیجانب-سے-ایرانی-سیلاب-زدگان-کو-امدادی-سامان-کی-ترسیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org