QR CodeQR Code

کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ورغلانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹک ٹاک کا استعمال

6 Apr 2019 19:42

پہلے تو یہ بدطینت فیس بک اور دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے ہی سرگرم تھے، اور اب معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے متعلق بھی ماہرین نے ہولناک انکشاف کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا کے انقلاب نے جرائم پیشہ لوگوں کو بھی اپنی مکروہ کارروائیوں میں بہت آسانی فراہم کر دی ہے، بالخصوص جنسی بھیڑیوں کو، جو اب ان سوشل پلیٹ فارمز کے طفیل باآسانی اپنا شکار تلاش کر لیتے ہیں۔ پہلے تو یہ بدطینت فیس بک اور دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے ہی سرگرم تھے، اور اب معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے متعلق بھی ماہرین نے ہولناک انکشاف کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”بچوں میں جنسی رغبت رکھنے والے درندہ صفت انسان کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ورغلانے کے لئے بڑے پیمانے پر ٹک ٹاک کا استعمال کر رہے ہیں اور ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں کے اکاﺅنٹ بند کرنے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔“
 


خبر کا کوڈ: 787233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787233/کم-عمر-لڑکے-لڑکیوں-کو-ورغلانے-کیلئے-بڑے-پیمانے-پر-ٹک-ٹاک-کا-استعمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org