QR CodeQR Code

کوہاٹ میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان سنگسار

6 Apr 2019 20:49

درہ آدم خیل کے نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جسکی نعش جنگل خیل حافظ آباد نامی علاقے سے بری حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس کیمطابق مقتول اور اسکی اہلیہ نے گھر والوں کے منع کرنیکے باوجود شادی کرلی تھی جس پر دونوں خاندان میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پسند کی شادی کرنے والا ایک نوجوان غیرت کے نام پر سنگسار کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی نعش جنگل خیل حافظ آباد نامی علاقے سے بری حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول اور اس کی اہلیہ نے گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود شادی کرلی تھی جس پر دونوں خاندان میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں درہ آدم خیل کے قاسم خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے فضل اکبر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 787245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787245/کوہاٹ-میں-غیرت-کے-نام-پر-پسند-کی-شادی-کرنیوالا-نوجوان-سنگسار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org