QR CodeQR Code

گللگت ہسپتال میں رینجر قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی کی موت واقع ہو گئی

8 Apr 2019 00:27

ڈسٹرکٹ جیل میں سزا یافتہ قیدی رحمت علی کو سینے میں تکلیف کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں رینجر قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی کی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے سات بجے ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی علی رحمت کو سینے میں تکلیف کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو طبی امداد دی لیکن اس دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔ موت کی خبر پھیلنے کے بعد نامعلوم افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں قیدی کی میت کو امامیہ مسجد منتقل کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ رحمت علی رینجرز قتل کیس میں سزا کاٹ رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 787429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787429/گللگت-ہسپتال-میں-رینجر-قتل-کیس-کے-سزا-یافتہ-قیدی-کی-موت-واقع-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org