0
Monday 8 Apr 2019 00:27

گللگت ہسپتال میں رینجر قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی کی موت واقع ہو گئی

گللگت ہسپتال میں رینجر قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی کی موت واقع ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں رینجر قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی کی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے سات بجے ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی علی رحمت کو سینے میں تکلیف کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو طبی امداد دی لیکن اس دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔ موت کی خبر پھیلنے کے بعد نامعلوم افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں قیدی کی میت کو امامیہ مسجد منتقل کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ رحمت علی رینجرز قتل کیس میں سزا کاٹ رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 787429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش