QR CodeQR Code

پاراچنار میں ڈی پی او نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کام میں بہتری لانیکا عزم

8 Apr 2019 17:35

لیویز فورس عملہ کے اہلکاروں سے تعارفی ملاقات میں رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، لٰہذا ہر آفیسر کو خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں رحیم شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈسٹرک پولیس آفیسر( ڈی پی او ) نے لیویز فورس عملہ سے تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے لیویز فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، لہٰذا ہر آفیسر کو خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا اس موقع پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ڈسٹرک پولیس آفیسر رحیم شاہ کو خوش آمدید کہا اور ایک ساتھ چلنے کا عزم کیا۔


خبر کا کوڈ: 787571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787571/پاراچنار-میں-ڈی-پی-او-نے-اپنے-عہدے-کا-چارج-سنبھال-لیا-کام-بہتری-لانیکا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org