0
Monday 8 Apr 2019 17:35

پاراچنار میں ڈی پی او نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کام میں بہتری لانیکا عزم

پاراچنار میں ڈی پی او نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کام میں بہتری لانیکا عزم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں رحیم شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈسٹرک پولیس آفیسر( ڈی پی او ) نے لیویز فورس عملہ سے تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے لیویز فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، لہٰذا ہر آفیسر کو خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا اس موقع پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ڈسٹرک پولیس آفیسر رحیم شاہ کو خوش آمدید کہا اور ایک ساتھ چلنے کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 787571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش