QR CodeQR Code

حفیظ الرحمٰن کا داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنانے کا اعلان

8 Apr 2019 23:15

چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ نئے اضلاع کا نوٹیفکیشن اگلے ماہ تک جاری ہو گا، جون کے بجٹ میں نئے اضلاع کے سیٹ اپ کیلئے بجٹ مختص کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنانے کا اعلان کر دیا، چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ دونوں اضلاع کا نوٹیفکیشن اگلے ماہ تک جاری ہو گا۔ جون میں نئے اضلاع کے سیٹ اپ کیلئے بجٹ مختص کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں نے داریل تانگیر اضلاع کے اعلان کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی، لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب نوٹفکیشن آئے گا تو ان کیلئے یہ بڑا پیغام ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 787622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787622/حفیظ-الرحم-ن-کا-داریل-اور-تانگیر-کو-الگ-ضلع-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org