0
Monday 8 Apr 2019 23:15

حفیظ الرحمٰن کا داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنانے کا اعلان

حفیظ الرحمٰن کا داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنانے کا اعلان کر دیا، چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ دونوں اضلاع کا نوٹیفکیشن اگلے ماہ تک جاری ہو گا۔ جون میں نئے اضلاع کے سیٹ اپ کیلئے بجٹ مختص کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں نے داریل تانگیر اضلاع کے اعلان کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی، لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب نوٹفکیشن آئے گا تو ان کیلئے یہ بڑا پیغام ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 787622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش