QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے، پشاور ہائیکورٹ

9 Apr 2019 18:06

جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ تعلیم کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، چھوٹے بچوں کو ایک ایک من کے بیگ تھما دیئے ہیں، اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلئے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بچوں کے بھاری اسکول بیگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو کل طلب کرلیا۔ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مایوس کن ہے، اسے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، چھوٹے بچوں کو ایک ایک من کے بیگ تھما دیئے ہیں، اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ہم نے اس پر کام شروع کیا ہے 2 ہفتے میں مکمل رپورٹ جمع کرائیں گے۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جب تک عدالت نوٹس نہیں لے آپ جاگتے نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔


خبر کا کوڈ: 787776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787776/محکمہ-تعلیم-خیبر-پختونخوا-کی-کارکردگی-مایوس-کن-ہے-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org