نہرو کی کشمیر پالیسی پر نظرثانی ہوگی، نریندر مودی
10 Apr 2019 11:33
ایک انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں افسپا کو ختم کرنا فوجی جوانوں کو پھانسی کے تخت پر چڑھانے جیسا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آئین کے 35 A اور دفعہ 370، جو ریاست کو خود مختار پوزیشن دیتے ہیں، ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور باہر کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں جواہر لعل نہرو کو جموں و کشمیر معاملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے اسے بہتر طریقے سے نمٹا ہوتا اور وادی کشمیر اس طرح تنازعہ کی شکل میں نہیں رہ گئی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملہ بہت پرانا ہے، شاید سردار پٹیل نے اسے بہتر طریقے سے نمٹ لیا ہوتا اور ہمیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہ ہوتا جو آج ہم وادی میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہوتا، جیسے جونا گڑھ اور نظام کے امور حل کئے گئے تھے لیکن پنڈت نہرو نے اس مسئلے کو اپنے پاس رکھا اور تب سے یہ تنازعہ بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 787864