QR CodeQR Code

وزیراعلٰی پختونخوا کا چیلنج، کوئی بی آر ٹی میں کرپشن ڈھونڈ کر دکھائے

10 Apr 2019 11:18

پشاور میں کلین اور گرین پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ عمران خان میرا باس ہے، شہرام کا باس میں ہوں کوئی ناراض ہوتا ہے یا خوش مجھے جو عمران خان کہے گا میں وہ کرونگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان کہتے ہے بی آ رٹی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیراعلٰی نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کرپشن کی باتیں ہو رہی ہے، چیلنج دیتا ہوں کوئی آئے اور کرپشن کو ڈھونڈ نکالے۔ پشاور میں کلین اور گرین پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا بی آر ٹی منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات کی ناراضگی کے سوال کو ہوا میں اڑا دیا اور کہا کہ عمران خان میرا باس ہے، شہرام کا باس میں ہوں، کوئی ناراض ہوتا ہے یا خوش، مجھے جو عمران خان کہے گا میں وہ کروں گا۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی کا کہنا تھا بی آر ٹی میں کرپشن کی باتیں ہو رہی ہیں، چیلنج دیتا ہوں کوئی آئے اور کرپشن کو ڈھونڈ نکالے۔ کہتے ہے 67 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی مکمل ہو رہی ہے جب یہ منصوبہ مکمل ہوگا تو عوام کو اس کی اہمیت کا پتہ چلے گا، اکیلے حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ تقریب میں ڈبلیو ایس ایس پی کے رضاکار سمیت اراکین اسمبلی اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 787882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787882/وزیراعل-ی-پختونخوا-کا-چیلنج-کوئی-بی-ا-ر-ٹی-میں-کرپشن-ڈھونڈ-کر-دکھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org