QR CodeQR Code

چلاس میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث 19 افراد کو تین سال قید کی سزا

10 Apr 2019 19:56

ڈی ایف او کی سربراہی میں محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، 9 افراد کو کم عمری کی بنیاد پر تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر 28 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ان میں سے 19 کو تین سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا، جبکہ 9 افراد کو کم عمری کے باعث تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ ڈی ایف او داریل کی سربراہی میں محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا، بارہ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں اٹھائیس افراد کو جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، تمام گرفتار افراد کو فاریسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد فاریسٹ ایکٹ 1927ء کے تحت 19 افراد کو تین سال جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ نو کم عمر بچوں کو چھوڑ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 788001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788001/چلاس-میں-جنگلات-کی-غیر-قانونی-کٹائی-ملوث-19-افراد-کو-تین-سال-قید-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org