QR CodeQR Code

پشاور، ایل آر ایچ کے 7 سینئر ڈاکٹروں کے استعفے

11 Apr 2019 21:09

ایک پروفیسر سمیت مزید 7 اسسٹنٹ پروفیسروں نے ایل آر ایچ سے ملازمت چھوڑ کر دیگر نجی ہسپتالوں میں ملازمتیں اختیار کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔  خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے سینئر ڈاکٹروں کے استعفوں کا سلسلہ نہیں تھما۔ ایک پروفیسر سمیت مزید 7 اسسٹنٹ پروفیسروں نے ایل آر ایچ سے ملازمت چھوڑ کر دیگر نجی ہسپتالوں میں ملازمتیں اختیار کرلیں۔ ان ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر برطانیہ سے آیا تھا جبکہ بعض ایم ٹی آئی نے بھرتی کئے تھے، ہسپتال چھوڑنے والوں میں چلڈرن سرجن پروفیسر ڈاکٹر کفایت خان ایل پی آر پر چلے گئے ہیں۔ دیگر اسسٹنٹ پروفیسروں میں ڈاکٹر ظاہر شاہ، ڈاکٹر بخت جمال، ڈاکٹر اعزاز، ڈاکٹر یوسف جمال، ڈاکٹر رفیق، ڈاکٹر سرتاج اور ڈاکٹر سونیا رفیق شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ڈاکٹر انتخاب عالم سمیت صوبے کے سینئر ترین اور معروف ڈاکٹروں نے ایل آر ایچ سے طویل رخصت حاصل کرلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 788188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788188/پشاور-ایل-آر-ایچ-کے-7-سینئر-ڈاکٹروں-استعفے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org