QR CodeQR Code

ججز تقرری سے متلعق تحفظات پر حکومتی سینیٹر مستعفی

12 Apr 2019 00:57

سینیٹر نعمان وزیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے تین اجلاسوں میں شریک ہوا، کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، کوئی جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں، کمیٹی اس بات جائزہ بھی نہیں لے سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ حکومتی رُکن نے اپنے استعفے میں کمیٹی کے اختیارات پربھی سوال اٹھا دیاہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنا استعفی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے تین اجلاسوں میں شریک ہوا، کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، کوئی جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں، کمیٹی اس بات  جائزہ  بھی نہیں لے سکتی۔ سینیٹر نعمان وزیر نے لکھا کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے متعلق سیکریٹری کمیٹی کو بھی آگاہ کیا۔ حکومتی سینیٹر نے کمیٹی کو اختیارات نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 788197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788197/ججز-تقرری-سے-متلعق-تحفظات-پر-حکومتی-سینیٹر-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org