QR CodeQR Code

عارف نواز خان کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا

15 Apr 2019 19:21

صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کیلئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا جن کو آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کیلئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا جن کو آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ناخوش تھے اور اس وجہ سے امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔






 


خبر کا کوڈ: 788664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788664/عارف-نواز-خان-کو-نیا-ا-ئی-جی-پنجاب-پولیس-تعینات-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org