0
Monday 15 Apr 2019 19:21

عارف نواز خان کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا

عارف نواز خان کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کیلئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا جن کو آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ناخوش تھے اور اس وجہ سے امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔






 
خبر کا کوڈ : 788664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش