QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے سوال کیا جائے تو غصہ ہو جاتے ہیں، وزیراعظم

15 Apr 2019 10:53

باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے نظام کو قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مار کی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہراقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔ اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے  نظام کو قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مار کی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788675/منی-لانڈرنگ-کرنیوالوں-سے-سوال-کیا-جائے-غصہ-ہو-جاتے-ہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org