0
Monday 15 Apr 2019 10:53

منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے سوال کیا جائے تو غصہ ہو جاتے ہیں، وزیراعظم

منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے سوال کیا جائے تو غصہ ہو جاتے ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہراقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔ اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے  نظام کو قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مار کی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 788675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش