QR CodeQR Code

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

15 Apr 2019 10:56

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10 سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10 سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے، 32 اکاؤنٹس سے بلاول بھٹو کے اخراجات سامنے آئے، ایف آئی اے نے تحقیقات میں 5 ہزار کے قریب جعلی اکاؤنٹس پکڑے جس کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے رہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نواز شریف تھے جبکہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 788676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788676/شریف-خاندان-نے-ملک-میں-کرپشن-کی-بنیاد-رکھی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org