QR CodeQR Code

پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے، مشتاق منہاس

15 Apr 2019 11:09

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ سردار عتیق نے خودمختار کشمیر کے نظریے کا کہہ کر اپنے بزرگوں کی روحوں اور سبز ہلالی پرچم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے کی توہین کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان نے خودمختار کشمیر کے نظریے کا کہہ کر اپنے بزرگوں کی روحوں اور سبز ہلالی پرچم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے لاکھوں کشمیری شہداء کی توہین کی ہے، یہ سردار عتیق کا ویژن ہے، جس پر وہ فوری قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا ایک بھی ایم ایل اے مسلم کانفرنس میں نہیں جائے گا۔ پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے۔ مسلم کانفرنس تین رکنی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 788683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788683/پاکستان-اور-صرف-کشمیری-عوام-کا-نصب-العین-ہے-مشتاق-منہاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org