QR CodeQR Code

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو بڑا معاشی پیکج دے رہی ہے، راجہ جلال

16 Apr 2019 11:00

سکردو میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق کو خطےکے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے، گنڈاپور کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران پیکج کا اعلان ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی کو بڑا معاشی پیکج دے رہی ہے، ہم نے وفاق کو خطے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران پیکج کا اعلان ہو گا، سکردو میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ جلال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر عوام کو فائدے پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جی بی میں ہم مزید نئے اضلاع بنائیں گے، عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم علاقائی مسائل کے حل پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، منفی سیاست علاقے کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 788849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788849/وفاقی-حکومت-گلگت-بلتستان-کو-بڑا-معاشی-پیکج-دے-رہی-ہے-راجہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org