QR CodeQR Code

چارسدہ میں امام مسجد کے تنازعے پر ایک شخص قتل

17 Apr 2019 20:01

مقامی ذرائع کے مطابق چارسدہ سرڈھیری حضرت میاں گاؤں میں امام مسجد کے مسئلے پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زیر اللہ ولد روئیداد خان سکنہ حضرت میاں کلے قتل ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں امام مسجد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چارسدہ سرڈھیری حضرت میاں گاؤں میں امام مسجد کے مسئلے پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زیر اللہ ولد روئیداد خان سکنہ حضرت میاں کلے قتل ہوگیا۔ پولیس نے قاتل کو موقع واردات پر گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ حضرت میاں گاؤں میں ایک عرصہ سے مسجد کے پیش امام کے معاملے پر 2 فریقین میں تنازعہ چلا آرہا ہے۔ ایک فریق کا دعوٰی ہے کہ امام مسجد پنج پیری ہے، اس کی امامت میں نماز پڑھنا جائز نہیں، جبکہ دوسرا فریق امام مسجد کے حق میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 789198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789198/چارسدہ-میں-امام-مسجد-کے-تنازعے-پر-ایک-شخص-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org