QR CodeQR Code

عراقی اہلسنت قبائل کی جانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امداد ارسال

19 Apr 2019 23:10

عراق کے شیعہ مزاحمتی گروپس اور عیسائی عوام کے بعد اب عراقی اہلسنت قبائل کی جانب سے بھی ایرانی سیلاب زدگان کو امدادی سازوسامان بھیجا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز - ذرائع کے مطابق عراقی اہلسنت عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب زدہ عوام کے لئے بھیجی جانے والی امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے اہل تشیع اور عیسائی عوام کی جانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو بھیجی جانے والی امداد کے بعد عراق کے شہر بصرہ سے تعلق رکھنے والے اہلسنت قبائل نے بھی سیلاب زدگان کے لئے امداد روانہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عراق کے شہر بصرہ کے اہلسنت قبائل کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان "الوھدۃ الاسلامی" نامی عراقی این جی او اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی تقریب مذاہب فورم اور بصرہ میں واقع ایرانی کونسلیٹ کے ذریعے ایرانی علاقے شوش میں پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز عراقی مقاومتی گروپ حشد الشعبی کی طرف سے امدادی سلسلے کا آخری قافلہ ایرانی سرزمین پر داخل ہوا تھا۔


 


خبر کا کوڈ: 789561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789561/عراقی-اہلسنت-قبائل-کی-جانب-سے-ایرانی-سیلاب-زدگان-کو-امداد-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org