0
Friday 19 Apr 2019 23:10

عراقی اہلسنت قبائل کی جانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امداد ارسال

عراقی اہلسنت قبائل کی جانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امداد ارسال
اسلام ٹائمز - ذرائع کے مطابق عراقی اہلسنت عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب زدہ عوام کے لئے بھیجی جانے والی امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے اہل تشیع اور عیسائی عوام کی جانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو بھیجی جانے والی امداد کے بعد عراق کے شہر بصرہ سے تعلق رکھنے والے اہلسنت قبائل نے بھی سیلاب زدگان کے لئے امداد روانہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عراق کے شہر بصرہ کے اہلسنت قبائل کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان "الوھدۃ الاسلامی" نامی عراقی این جی او اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی تقریب مذاہب فورم اور بصرہ میں واقع ایرانی کونسلیٹ کے ذریعے ایرانی علاقے شوش میں پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز عراقی مقاومتی گروپ حشد الشعبی کی طرف سے امدادی سلسلے کا آخری قافلہ ایرانی سرزمین پر داخل ہوا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 789561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش