QR CodeQR Code

پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

20 Apr 2019 21:56

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔ سروے رپورٹ میں پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 789740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789740/پنجاب-کی-8-اعشاریہ-9-فیصد-آبادی-کے-ہیپاٹائٹئس-میں-مبتلا-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org