QR CodeQR Code

تل ابیب کی طرف سے حزب اللہ لبنان کی میزائل طاقت کا اعتراف

21 Apr 2019 22:34

غاصب صیہونی رژیم کے ایک سینئر جنرل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جنگ کی صورت میں حزب اللہ لبنان اسرائیل پر ایک وقت میں 1000 میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز - غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ایک سینیئر جنرل "یوئیل استریک" نے میڈیا کے ساتھ اپنی گفتگو میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں حزب اللہ لبنان کے ساتھ متوقع جنگ کی صورت میں اگر ضرورت ہوئی تو لبنان کی طرف واقع اسرائیل کی شمالی سرحد کے ساتھ ساتھ تمامتر غیرقانونی یہودی آبادیوں کو خالی کروا لیا جائے گا۔ اس جنرل نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم کا یہ اقدام غاصب صیہونی آباد کاروں کی جان بچانے اور غاصب صیہونی فوجیوں کو اپنی فوجی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔


اس صیہونی جنرل نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان نے "الجلیل" شہر پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔  یوئیل استریک نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ایک وقت میں اسرائیل پر زیادہ سے زیادہ میزائل داغنے کی اپنی صلاحیت بڑھا رہی ہے اور مزید اسلحہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی پیادہ فوج کے جنرل یوئیل استریک کو جلد ہی دوسرے صیہونی جنرل کوبی باراک سے بدل دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 789861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789861/تل-ابیب-کی-طرف-سے-حزب-اللہ-لبنان-میزائل-طاقت-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org