0
Sunday 21 Apr 2019 22:34

تل ابیب کی طرف سے حزب اللہ لبنان کی میزائل طاقت کا اعتراف

تل ابیب کی طرف سے حزب اللہ لبنان کی میزائل طاقت کا اعتراف
اسلام ٹائمز - غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ایک سینیئر جنرل "یوئیل استریک" نے میڈیا کے ساتھ اپنی گفتگو میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں حزب اللہ لبنان کے ساتھ متوقع جنگ کی صورت میں اگر ضرورت ہوئی تو لبنان کی طرف واقع اسرائیل کی شمالی سرحد کے ساتھ ساتھ تمامتر غیرقانونی یہودی آبادیوں کو خالی کروا لیا جائے گا۔ اس جنرل نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم کا یہ اقدام غاصب صیہونی آباد کاروں کی جان بچانے اور غاصب صیہونی فوجیوں کو اپنی فوجی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔


اس صیہونی جنرل نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان نے "الجلیل" شہر پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔  یوئیل استریک نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ایک وقت میں اسرائیل پر زیادہ سے زیادہ میزائل داغنے کی اپنی صلاحیت بڑھا رہی ہے اور مزید اسلحہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی پیادہ فوج کے جنرل یوئیل استریک کو جلد ہی دوسرے صیہونی جنرل کوبی باراک سے بدل دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 789861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش