QR CodeQR Code

الحاق پاکستان اور خودمختار کشمیر صرف دو ہی نظریے ہیں، سردار عتیق

22 Apr 2019 09:13

اپنے ایک بیان میں ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی میں مسلمہ قائد یٰسین ملک پاکستان کا پرچم ہاتھ میں لے کر ہندوستان کی مخالفت کر سکتے ہیں تو یہاں کیوں ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان اور خودمختار کشمیر صرف دو ہی نظریے ہیں، الحاق ہندوستان کے تیسرے نظریہ کی کشمیر میں کوئی گنجائش نہیں، آٹھ لاکھ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی میں مسلمہ قائد یٰسین ملک پاکستان کا پرچم ہاتھ میں لے کر ہندوستان کی مخالفت کر سکتے ہیں تو یہاں کیوں ممکن نہیں، خودمختار کشمیر کے نام پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے والے لبریشن فرنٹ کو کمزور کر رہے ہیں۔ لبریشن فرنٹ کی قیادت کو چاہیے کہ ایسے عناصر پر نظر رکھے۔


خبر کا کوڈ: 789896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789896/الحاق-پاکستان-اور-خودمختار-کشمیر-صرف-دو-ہی-نظریے-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org