QR CodeQR Code

چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق

22 Apr 2019 13:13

مقامی لوگوں کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے آکر مرشد کا 7 سالہ بیٹا سلمان دم توڑ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں مرشد کی ماں، بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز کوٹک علاقے میں پیش آیا جہاں مرشد نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے آکر مرشد کا 7 سالہ بیٹا سلمان دم توڑ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں مرشد کی ماں، بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے پشاور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چھت حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہوگیا تھا جو گر کر ایک بچے کی جان لے گیا۔


خبر کا کوڈ: 789987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789987/چارسدہ-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-بچہ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org