QR CodeQR Code

ضلع کُرم میں داخلہ مہم کا آغاز، سینکڑوں بچے سکولوں میں داخل

24 Apr 2019 19:18

مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم مقامی لوگوں کو بھی سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، کیونکہ معیاری تعلیم ہی امن، ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کُرم میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں غریب بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا۔ مقامی لوگوں میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگاہی کیلئے نورکی، جاڑو، پاراچنار، ڈوگر، مناتو اور صدہ کرم میں تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم تنظیم سی ای آر ایف یونٹ کی جانب سے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضلع کرم اور یونیسف کے تعاون سے تقاریب اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ نئے آنے والے بچوں کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں بیگس، سٹیشنری اور تحائف بھی دیئے گئے۔ کمانڈنٹ 112 ونگ کُرم لیفٹیننٹ کرنل علی ارتضٰی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر کرم عظمت اللہ وزیر، ڈی ای محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈی ای او رضوان بنگش، سی ای آر ایف کے صوبائی سربراہ طارق حیات، قبائلی عمائدین اور اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم مقامی لوگوں کو بھی سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، کیونکہ معیاری تعلیم ہی امن، ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 790479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790479/ضلع-ک-رم-میں-داخلہ-مہم-کا-ا-غاز-سینکڑوں-بچے-سکولوں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org