QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا آج ضلع کرم کا دورہ کرینگے

25 Apr 2019 12:07

مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ وزیراعلٰی محمود خان پاراچنار میں بس آڈہ اور سبزی منڈی کا افتتاح کرینگے اور صدہ میں پاسپورٹ آفس کا بھی افتتاح کرینگے، اسکے علاوہ صحت انصاف کارڈ کا اجراء بھی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان آج ضلع کرم کا دورہ کریں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلٰی پاراچنار اور صدہ میں قبائلی جرگوں سے خطاب کریں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ وزیراعلٰی محمود خان پاراچنار میں بس آڈہ اور سبزی منڈی کا افتتاح کریں گے اور صدہ میں پاسپورٹ آفس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پاراچنار اور صدہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلٰی محمود خان کے آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی دورے کے موقع پر صحت انصاف کارڈ کا اجراء بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 790594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790594/وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-آج-ضلع-کرم-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org