QR CodeQR Code

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار

26 Apr 2019 18:35

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 790779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790779/ملتان-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-میں-4-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org