0
Friday 26 Apr 2019 18:35

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 790779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش