QR CodeQR Code

صدر زرداری اور احمدی نژاد کی ملاقات،معیشت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار

15 Jun 2011 23:50

اسلام ٹائمز:قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا


آستانہ:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے قزاقستان میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان معیشت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 79114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79114/صدر-زرداری-اور-احمدی-نژاد-کی-ملاقات-معیشت-کے-شعبوں-میں-تعاون-نئے-مواقع-پیدا-کرنے-عزم-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org