QR CodeQR Code

سید میر انور شاہ کے مزار کی بندش کیخلاف پاراچنار میں احتجاجی ریلی

28 Apr 2019 19:44

جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے کلایہ میں بادشاہ سید میر انور شاہ کا مزار بند پڑا ہے، جوکہ انکے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت کو فوری طور تعمیر کرکے عقیدتمندوں کے لئے کھول دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کلایہ میں موجود بادشاہ سید میر انور شاہ کے مزار کی سالوں سے بندش کے خلاف پاراچنار میں بادشاہ انور غگ کمیٹی کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں انکے مریدوں نے شرکت کی۔ ریلی پاراچنار شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے کلایہ میں بادشاہ سید میر انور شاہ کا مزار بند پڑا ہے، جوکہ انکے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت کو فوری طور تعمیر کرکے عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 791151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791151/سید-میر-انور-شاہ-کے-مزار-کی-بندش-کیخلاف-پاراچنار-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org