QR CodeQR Code

مرتضیٰ وہاب کا مضحکہ خیز بیان نوکری بچانے کی کوشش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

29 Apr 2019 02:26

میڈیا کو جاری ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرتوں کی جو اونچی دیوار تعمیر کی ہے وہی سندھ کی تقسیم اور نئے انتظامی یونٹ کے قیام کی بنیاد بننے جارہی ہے، مرتضیٰ وہاب کراچی کے شہری ہونے کے باوجود ایک کراچی دشمن متعصب حکومت کی ترجمانی صرف اس لئے کررہے ہیں کہ ان کی تنخواہ چلتی رہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مشیر اطلات سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کا جلسہ مرتضیٰ وہاب اور ان کی متعصب قیادت کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوا، جمہوریت کی آڑ میں اپنی بدعنوانی چھپانے کی ناکام کوشش اب کارگر نہ ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ فرسودہ ہوچکا ہے، دیہی سندھ کے عوام بھی جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے لسانی نفرت کو ہوا دے کر اپنی تجوریاں بھری ہیں، سرے محل سے لیکر جعلی اکاؤنٹس کے انبار ان کی بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کو ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو اپنے آپ کو جیالا کہتے ہوئے شرمسار ہوجائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کو باور کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرتوں کی جو اونچی دیوار تعمیر کی ہے وہی سندھ کی تقسیم اور ننے انتظامی یونٹ کے قیام کی بنیاد بننے جارہی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان ن مرتضیٰ وہاب کے مضحکہ خیز بیان کو اپنی نوکری بچانے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے شہری ہونے کے باوجود ایک کراچی دشمن متعصب حکومت کی ترجمانی صرف اس لئے کررہے ہیں کے ان کی تنخواہ چلتی رہے۔


خبر کا کوڈ: 791197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791197/مرتضی-وہاب-کا-مضحکہ-خیز-بیان-نوکری-بچانے-کی-کوشش-ہے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org