QR CodeQR Code

صحافیوں کی بلیک لسٹ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، سندھ پولیس

29 Apr 2019 23:54

اپنے بیان میں ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ صحافی برادری اس قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ پولیس نے بعض اخبارات میں صحافیوں کی بلیک لسٹ کی تیاری کے حوالے سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے منسوب خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ صحافی برادری اس قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں، ایسی کوئی ہدایت یا احکامات ضلعی پولیس افسران کو ہرگز دیئے گئے اور نہ جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مذید کہا کہ کسی بھی خبر کی اشاعت یا اجراء سے قبل اسکی تصدیق ناصرف صحافتی اقدار بلکہ وضع کردہ اصولوں کے بھی عین مطابق ہے۔


خبر کا کوڈ: 791380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791380/صحافیوں-کی-بلیک-لسٹ-کے-حوالے-سے-خبریں-بے-بنیاد-ہیں-سندھ-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org