0
Monday 29 Apr 2019 23:54

صحافیوں کی بلیک لسٹ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، سندھ پولیس

صحافیوں کی بلیک لسٹ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، سندھ پولیس
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ پولیس نے بعض اخبارات میں صحافیوں کی بلیک لسٹ کی تیاری کے حوالے سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے منسوب خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ صحافی برادری اس قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں، ایسی کوئی ہدایت یا احکامات ضلعی پولیس افسران کو ہرگز دیئے گئے اور نہ جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مذید کہا کہ کسی بھی خبر کی اشاعت یا اجراء سے قبل اسکی تصدیق ناصرف صحافتی اقدار بلکہ وضع کردہ اصولوں کے بھی عین مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 791380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش