QR CodeQR Code

نیب کا مقصد اپوزیشن کیخلاف مقدمات بنا کر ملک میں سنسنی پھیلانا رہ گیا ہے، نوید قمر

30 Apr 2019 21:56

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ اگر نیب قوانین کے حوالے سے کوئی پیش رفت کرتے ہیں، تو اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنا کر ملک میں سنسنی پھیلانا رہ گیا ہے، پیپلز پارٹی اس مؤقف پر قائم ہے کہ نیب کے قوانین میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب کی جانب سے نوٹس کسی اور کیس کے حوالے سے دیا جاتا ہے اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیا جاتا ہے۔ اپنے بیان میں نوید قمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیب ایک جوڈیشل طریقہ کار کے تحت اپنی کارروائی کرے، مگر ان کا جب دل چاہتا ہے کسی کے بھی خلاف کارروائی شروع کر دیتا ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ اگر نیب قوانین کے حوالے سے کوئی پیش رفت کرتے ہیں، تو اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی، مگر ابھی تک وہ ایسی کوئی اصلاحات کا بل نہیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کے مالی خسارے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ روز کم ترین سطح پر بند ہو رہی ہے۔ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو شرائط آئی ایم ایف رکھے گی، انہیں چاہیئے کہ وہ شرائط پارلیمنٹ میں لائے اور اس پر بحث ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 791565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791565/نیب-کا-مقصد-اپوزیشن-کیخلاف-مقدمات-بنا-کر-ملک-میں-سنسنی-پھیلانا-رہ-گیا-ہے-نوید-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org