QR CodeQR Code

ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا

1 May 2019 22:19

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2018ء تا اپریل 2019ء) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیاہے، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2018ء تا اپریل 2019ء) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جولائی تا اپریل 3 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جبکہ 10 ماہ کا مقررہ ہدف 3 ہزار 380 تھا، اپریل میں اب تک 300 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو اگلے دو ماہ میں مزید ایک ہزار 400 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ ایف بی آر کو 30 جون تک 4 ہزار 398 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 791706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791706/ایف-بی-آر-ٹیکسوں-کا-مقررہ-ہدف-حاصل-نہ-کر-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org