QR CodeQR Code

رسالپور، عطائی ڈاکٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی

2 May 2019 19:14

بچے كے لواحقين كے مطابق ابوبكر كو دو روز سے بخار تھا، اسے علاج كیلئے مقامی ڈاكٹر كے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا۔


اسلام ٹائمز۔ غلط انجیکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں رسالپور كے نواحی علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔ رسالپور كے نواحی علاقے شيريں كوٹھے مسكين آباد ميں مبينہ طور پر عطائی ڈاكٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی۔ بچے كے لواحقين كے مطابق ابوبكر كو دو روز سے بخار تھا، اسے علاج كیلئے مقامی ڈاكٹر كے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا۔ تھانہ رسالپور پوليس كے مطابق بچے كے ماموں كی مدعيت ميں ڈاكٹر كے خلاف روزنامچہ درج كرليا گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 791839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791839/رسالپور-عطائی-ڈاکٹر-كے-غلط-انجیكشن-نے-8-سالہ-بچے-كی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org