QR CodeQR Code

حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، شاہ محمود قریشی

3 May 2019 13:04

اسلام آباد سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی۔ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، خطے میں ترقی سے روزگارکے مواقعوں میں اضافہ و ترسیلات بڑھیں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، افغانستان دوسرے فریقین سے مل کر افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلےکے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 791939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791939/حکومت-کے-پہلے-9-ماہ-میں-مختلف-شعبوں-واضح-بہتری-آئی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org