QR CodeQR Code

عمران خان آج القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

5 May 2019 09:49

زلفی بخاری نے القادر یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹی 500 کنال رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے، سوہاوہ یونیورسٹی کا مقصد اسلام اور سائنس کے درمیان علم اور تعلیم کے منفرد ثقافت کو فروغ دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی سوہاوہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سوہاوہ میں تعمیر کی جانے والی درسگاہ کا مقصد طلباء کو اخلاقی، ذہنی اور روحانی تعلیم دینا ہے۔ زلفی بخاری نے القادر یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹی 500 کنال رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے، جامعہ میں اسلامی اور سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، انہوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور ایجادات کیں، ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں۔ سوہاوہ یونیورسٹی کا مقصد اسلام اور سائنس کے درمیان علم اور تعلیم کے منفرد ثقافت کو فروغ دینا ہے، یہ تعلیمی ادارہ صوفی تعلیمات اور روحانیت کو فروغ دے گا۔


خبر کا کوڈ: 792320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792320/عمران-خان-ا-ج-القادر-یونیورسٹی-کا-سنگ-بنیاد-رکھیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org