QR CodeQR Code

پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان

5 May 2019 15:53

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی نقول آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو بھجوا دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 792374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792374/پنجاب-بھر-کی-جیلوں-میں-قید-مجرموں-سزا-60-دن-کمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org