QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو کرانیکا اعلان

6 May 2019 11:29

الیکشن ‏کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائیگی، ‏کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق فاٹا یعنی قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سابق فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ ‏اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ‏نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔ ‏الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی تک کی جاسکے گی اور ‏اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔ ‏کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی، ‏کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی۔
قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو کرنے کا اعلان
‏الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی اور‏ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔ ‏خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی انتخاب ہوگا۔ ‏انتخابات کیلئے تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے سابق فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی لگا دی۔


خبر کا کوڈ: 792469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792469/قبائلی-اضلاع-میں-صوبائی-اسمبلی-کا-الیکشن-2-جولائی-کو-کرانیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org